ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home /  کاروار کے مالادیوی گراؤنڈ میں 14مارچ کو انڈر -16کرکٹ کی ضلعی ٹیم کا سلیکشن

 کاروار کے مالادیوی گراؤنڈ میں 14مارچ کو انڈر -16کرکٹ کی ضلعی ٹیم کا سلیکشن

Thu, 11 Mar 2021 21:03:58    S.O. News Service

کاروار:11؍مارچ  (ایس اؤ نیوز)کرناٹکا اسٹیٹ کرکٹ اکیڈمی کے دھارواڑ زون کی جانب سے انڈر 16کرکٹ ضلعی ٹیم کا سلیکشن 14مارچ 2021کو کاروار میں منعقد ہونے کا دھارواڑ زون کے کنونیر اویناش پوتیدار نے پریس ریلیزکےذریعے جانکاری  دی ہے۔

جو کھلاڑی 1ستمبر 2004کے بعد پیدا ہوئے ہیں وہی کھلاڑی ضلعی ٹیم کے سلیکشن میں شریک ہوسکتےہیں۔ خواہش مند کھلاڑیوں سے کہاگیا ہےکہ کاروار کے مالا دیوی گراؤنڈ میں 14مارچ کی صبح 8بجے کرکٹ لوازمات کے ساتھ حاضررہیں۔ سلیکشن میں شریک ہونےو الے کھلاڑی یجنل شناختی کارڈ اور پتہ کے دستاویزات ساتھ میں رکھیں۔ کسی کی بھی نقل (زیراکس )نہیں چلے گی۔ اس سلسلےمیں راہول بارکر 9845793234اور وسیم کے ایم 8296309020سے رابطہ کرنے کہاگیا ہے۔ اسی طرح دھارواڑ زون کے مینجر ٹونی سی زلکی 9880921222 اور اسسٹنٹ مینجر رویندر جادھو 9902074854سے رابطہ کرنے کی بات  کہی گئی ہے۔


Share: